مائیکروسافٹ پاور ٹوائیز

مائیکروسافٹ پاور ٹوائیز

مائیکروسافٹ پاور ٹوائیز اپنے صارفین کو افادیت کا خزانہ فراہم کرتی ہے جو ونڈوز کے تجربے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دے سکے۔
پاور ٹوائیز کے چند ذیل فوائد ہیں

پاور ٹوائیز کا ونڈوز کو جگائے رکھنا:
پاور ٹوائیز کا ونڈوز کو فعال رکھنے کا سسٹم اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہےکہ یہ کمپیوٹرکی بجلی کی بچت کے ساتھ اورسلیپ موڈ میں جائے بغیر کام کرتا ہے۔ اور اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب زیادہ وقت لینے والے ایپلیکیشن کو استعمال کیا جائے اور یہ اس بات کوبھی یقینی بناتا ہے کہ کمپیوٹر کی اسکرین بند نہ ہو-

کلر پیکر :
کلر پیکر سسٹم رنگوں کی وسیع اقسام فراہم کرتا ہے جسے Win+Shift+C کے ساتھ منتخب کیا جاتا ہے۔کلر پیکر کسی بھی ایپلیکیشن سے رنگ منتخب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پیکر خود بخود رنگ کو آپ کے کلپ بورڈ میں ایک سیٹ فارمیٹ میں کاپی کرتا ہے۔ کلرپیکر میں ایک ایڈیٹر بھی ہوتا ہے جو پچھلے منتخب کردہ رنگوں کی معلومات فراہم کرتا ہے پھر منتخب رنگ کو ٹھیک کرنے اور مختلف سٹرنگ کی نمائندگی کو کاپی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ کوڈ مارٹن کرزن کلر پیکر پر مبنی ہے۔

فینسی زون:
فینسی زون ایک ونڈو مینیجر ہے جو ونڈو کے پیچیدہ لے آؤٹ کو آسان بنانا ہے اور ان لے آؤٹ میں ونڈوز کو تیزی سے جگہ بھی فراہم کرتا ہے۔

فائل ایکسپلورر ایڈ آنز :
فائل ایکسپلورر ایڈ آنز SVG آئیکنز (.svg)، مارک ڈاؤن (.md) اور پی ڈی ایف فائل کو دکھانے کے لیے فائل ایکسپلورر میں پین پریویو مناظر کو فعال کرتے ہیں۔ پین پریویو کو فعال کرنے کے لیے، فائل ایکسپلورر میں پہلے موجود “ویوو” ٹیب کو منتخب کریں گے، پھر “پریویو پین” کو منتخب کریں گے۔

امیج ریسائزر:
امیج ریسائزر ونڈوز شیل کے پھیلأٔو کا کام کرتا ہے جو تصاویر کو تیزی سےبڑا یا چھوٹا کرتا ہے۔ فائل ایکسپلورر میں ایک کلک کی مدد سے فوری طور پر ایک یا کئی تصاویر کا سائز تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یہ کوڈ برائس لیمبسن کے امیج ریسائزر پر مبنی ہے۔

کی بورڈ مینیجر:
کی بورڈ مینیجر کیز کو دوبارہ ترتیب دے کر اور کی بورڈ شارٹ کٹس بنا کر کی بورڈ کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پاور ٹوائیز کو وینڈوز 10 1903 (build 18362) پر استعمال کیا جاتا ہے۔

پاورٹوائیز رن:
پاور ٹوائیز رن شارٹ کٹ Alt+Space کے ساتھ کسی بھی ایپ کو فوری طور پر تلاش کرنے اور لانچ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ شارٹ کٹ اضافی پلگ انز کے لیے اوپن سورس اور ماڈیولر ہے۔

ویڈیو کانفرنس میوٹ:
ویڈیو کانفرنس میوٹ اوپشن مائیکروفون اور کیمرہ دونوں کوکسی بھی کانفرنس کال کے دوران ⊞ Win+Shift+Q کے استعمال کے ساتھ میوٹ کرنے کا ایک آسان اور موثر طریقہ ہے۔

مائیکروسافٹ پاور ٹوائیز کئی زبانوں میں دستیاب ہے جن میں چینی، چیک، ڈچ، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہنگری، اطالوی، جاپانی، کورین، پولش، پرتگالی، روسی، ہسپانوی اور ترکی زبان شامل ہے۔