قوم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،چوہدری فواد حسین

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری ہوا ہے .اپنے ویڈیو پیغام میں چوہدری فواد حسین قوم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے.کشمیر پر ہم نے چار جنگیں لڑیں، ہم نے اپنا لہو دیا اور ہمارے جوان شہید ہوئے.ہماری معاشی، سیاسی اور خارجہ محاذ پر پالیسیاں کشمیر کے مسئلہ کے ارد گرد بنی ہیں.دنیا کی کوئی قوم مسئلہ کشمیر پر اس طرح ڈٹ کر اپنے موقف پر کھڑی نہیں ہوئی جس طرح پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کا یوم استحصال کشمیر پر اظہار یکجہتی

وفاقی وزیر اطلاعات کشمیر کے لوگوں نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی، شدت پسند، انتہاءپسند اور نریندر مودی جیسے فاشسٹ ان قربانیوں کو شکست نہیں دے سکتے۔ پاکستان اور کشمیر کے عوام مل کر پانچ اگست کے بھارتی اقدام کو واپس کرائیں گے۔کشمیر کی آزادی کی جو لو آج سے ستر برس قبل مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جلائی تھی وہ اسی شدت و حدت سے جل رہی ہے.پاکستان کے لوگ اس چراغ کو روشن کرنے کے لئے کوشاں ہیں.

دیگر خبریں: جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کا یوم استحصال کشمیر پر اظہار یکجہتی

YouTube player