اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم متعارف کرادی ہے.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اب بیرون ملک پاکستانی دنیا بھر میں کہیں سے بھی روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں اپنا گھر خرید سکتے ہیں یا فنانس کرواسکتے ہیں. بیرون ملک پاکستانی گھر بیٹھے ڈجیٹل طریقے سے روشن اپنا گھر اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں.

دیگر خبریں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز،وزیر اعظم

روشن اپنا گھر اسکیم میں ٹیکس کا نظام سادہ اور حتمی ہے.روشن اپنا گھر اسکیم میں جائیداد کی فروخت کی صورت میں رقم مکمل طور پر قابل منتقلی ہے اور کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی .روشن اپنا گھر اسکیم میں فنانسنگ پرکشش شرح منافع پر ہے.

یہ بھی پڑھیں:برسلز میں سفیر پاکستان اور بینکرز کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر ویبنار سے خطاب