مائی کراچی نمائش کا افتتاح، کاروبار کی ترقی کا بہترین موقع ہے، صدر پاکستان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی چیمبر آف کامرس انڈسٹری میں 17 ویں‌مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا.

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں پائیدار کاروباری ترقی اور نمو کیلئے جامع منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ریونیو اور ٹیکس کے حامل اس شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت ہے.

صدر مملکت نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو ہنر پر مبنی تربیت فراہم کرنا حکومت کے اولین مقاصد میں سے ایک ہے تاکہ روزگار اور کاروباری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین اور معذور افراد کے لیے مالی اور قرض کی سہولیات متعارف کرائی ہیں تاکہ جامع ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبے کو سہولت فراہم کرنے سے صنعت کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔