پاک فوج کا قمری استور میں میلہ

پاک فوج کے زیر اہتمام مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں کیلئے منعقد کیا گیا تین روزہ قمری میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ میلے میں کرکٹ، والی بال، رسا کشی، ویٹ لفٹنگ، ایتھلیٹکس، گھوڑوں کی دوڑ، بھیڑ اٹھانے کی دوڑ، بوری کی دوڑ، بز کاشی اور دیگر کھیلوں اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا.

علاقے کے مکینوں اور ضلعی انتظامیہ کو برف پوش پہاڑوں میں استعمال ہونے والے سازو سامان اور ہتھیاروں سے آگاہی دی گئی.

میلے کے انعقاد کا مقصد مقامی لوگوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مقامی لوگوں اور پاک فوج کے درمیان خیر سگالی کا رشتہ مضبوط کرنا تھا۔

ضلع استور کی ضلعی انتظامیہ نے میلے کے اہتمام میں پاک فوج کو میلے کے انعقاد میں ہرممکن تعاون فراہم کیا.

میلے کے دوران ضرورت مند لوگوں کےلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جس میں 103 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

فیسٹیول کو مقامی لوگوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی، جس میں طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

YouTube player