آسٹرازینکا کی تیسری خوراک اومی کرون کے خلاف موثر

ایک دوا ساز کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹرازینکا کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا تیسرا ڈوز کورس تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کے خلاف بے حد موثر ہے۔

کمپنی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیب اسٹڈی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹرازینکا کی ویکسین، ویکسزیوریا، نے ظاہر کیا کہ ویکسین کے تین خوراکوں کے کورس کے بعد اومی کرون کے خلاف قوت مدافعت مضبوط اور وائرس کا اثر کم کرتی ہے.

یہ بھی پڑھیں.

جرمن چانسلر نے آسٹرزینیکا کے بعد موڈرنا کی بھی ویکسین لگوائی

لندن میں درج کمپنی نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین جنہوں نے یہ مطالعہ کیا وہ ان لوگوں سے آزاد تھے جنہوں نے آسٹرازینکا کے ساتھ ویکسین پر کام کیا۔

مدافعتی نظام کے ایک اہم جز کا حوالہ دیتے ہوئے جو انفیکشن سے لڑتا ہے آسٹرازینکا کے بائیو فارماسیوٹیکلز R&D مینی پینگالوس کے سربراہ نے کہا کہ جیسا کہ ہم اومی کرون کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہمیں ٹی سیل ردعمل شدید بیماری اور ہسپتال میں داخل ہونے کے خلاف پائیدار تحفظ فراہم کرتا ہے۔