اربعین کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن شروع

قومی ایئر لائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے9501 کراچی سے دمشق کیلئے روانہ ہوگئی۔

پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور خان،اور سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق کیلئے روانہ ہوئے۔ دمشق ائر پورٹ آمد پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔

قومی ایئرلائن کی 12پروازیں نجف،2بغداد اور4دمشق کیلئے آپریٹ کریگی۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن24ستمبر تک جاری رہے گا اور پروازیں کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

اپنے ایک بیان میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشکل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے۔ قومی ایئرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔