پاکستان کے سب بڑے ای اسپورٹس ایونٹ کا حصہ بنیں

گیلگسی ریسر پاکستان ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ای اسپورٹس ایونٹ گیمرز گیلکسی کا انعقاد 8، 9 جنوری 2022 کو اسلام آباد میں پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقد کرنے جارہا ہے۔

گیلکسی ریسر پاکستان کی جانب سے ای سپورٹس کے فروغ اور عوام میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ میں عوام کیلئے داخلہ مفت رکھا ہے اور اس میں جیتنے والے کو 2 کروڑ روپے کا بڑا انعام دیا جائیگا جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹین اسپورٹس چینل ایونٹ کو براہ راست ٹی وی پر دیکھائے گا۔ ایونٹ کے اختتام پر ایک میوزیکل کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

گلیکسی ریسر پاکستان کے سی ای او فخر عالم نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی والا ملک ہے اور ہم نوجوانوں کو عالمی سطح پر حصہ لینے اور مقابلہ کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ای سپورٹس کے بہترین تجربات کے مستحق ہیں اور گلیکسی ریسر پاکستان اور ہمارے فلیگ شپ ایونٹ گیمرز گلیکسی کے ذریعے ہم نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے اور کامیاب ہونے کا صحیح پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

گلیکسی ریسر گلوبل کے چیف آف اسٹاف ولید سنگر نے کہا کہ ہم پاکستان کے سب سے بڑے گیمنگ ایونٹ کی میزبانی کرنے پر بہت پرجوش ہیں – یہ ہمارے لیے ایک ایسی دلچسپ مارکیٹ ہے کیونکہ یہاں نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیمرز اب گیمنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کیلئے تیار ہو جائیں۔

ای اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
https://gamersgalaxy.com.pk