سال 2022، برطانیہ کا پاکستانیوں کیلئے نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری کا اعلان

برطانیہ کا کہنا ہے کہ سال 2022 پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور پاکستانیوں کیلئے نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری کا سال ہوگا۔

اس بات کا اعلان برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کے تجارتی مشیر رزاق داؤد، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سال نو کی پہلی وزارتی ملاقات رزاق داؤد سے ہوئی ۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں تجارت کو فروغ دینے پر بات ہوئی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کی ملاقات ہوئی تھی ،ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات میں فلم، ڈرامہ، فیک نیوز، دوطرفہ تجارتی و سرمایہ کاری مواقع کے فروغ اور کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں سے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم اور ڈراما کسی بھی ملک کی ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی (75 سالہ تقریبات) اور لارڈ مائونٹ بیٹن پر دستاویزی فلمز بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ بی بی سی اور پی ٹی وی اس ضمن میں مل کر دستاویزی فلم تیار کریں گے۔

آخر میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وزارتِ خارجہ مں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قرییو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانہں کے درمالن دو طرفہ تعلقات، کثررالجہتی شعبہ جات مں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمتا ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خاتل کا گای۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان برطانہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمتت دیتا ہے۔جبکہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور برطانہن کے درماسن دو طرفہ تعلقات کے فروغ کلئےک اپنے بھرپور تعاون کا ینہ دلایا۔

YouTube player