قازقستان، پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانیوں کیلئے رابطہ ڈیسک قائم

وزارت خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ قازقستان کی بگڑی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے تاکہ وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ سفارتخانے کے مطابق قازقستان میں تمام پاکستانی محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان اور الماتی میں پاکستانیوں کو ہنگامی خدمات کی فراہمی کیلئے “ہیلپ ڈیسک” قائم کیے ہیں.

ہیلپ ڈیسک کے رابطے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
دارلحکومت نورسلطان
جناب الطاف حسین (ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نورسلطان)
فون نمبر +77753712102

الماتی
جناب محمد فاروق (تجارت اور سرمایہ کاری کونسلر، الماتی)
فون نمبر +77004488032

جناب محسن راشد (قونصلر اتاشی)
فون نمبر +77026572163

وزارت خارجہ اور سفارت خانہ پاکستان نے قازقستان میں مقیم تمام پاکستانیوں کو ہدایت ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں سفارت خانے سے قریبی رابطے میں رہیں۔