پاکستان میںکورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے والے ادارے این سی او سی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ملک مٰیںخاص کر کراچی میںکورونا وائرس کی نئی قسم (ویرینٹ) کے کیسز میںتیزی سے بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملک میںکورونا کی نئی لہر کا خطرہ ہے.
اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو اور قبل ازیں ایک ٹوئٹ میں این سی او سی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اومی کرون کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔
انہوںنے کہا کہ اومی کرون کی وجہ سےکوروناکی نئی لہرکےواضح امکانات نظرآرہےہیں. انہوںنے بتایا کہ 7کروڑ15لاکھ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کرلی ہے اور 250 ارب روپے اب تک ویکسین کی خریداری پر خرچ کرچکے ہیں.
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اومی کرون ویرینٹ کے 11 کیسز کے بعد 14 جنوری تک کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔