نیٹ فلکس کا نیا آن لائن پلیٹ فارم ٹوڈم متعارف

آن لائن اسٹریمنگ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے بادشاہ نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنی ایک ویب سائٹ متعارف کرائی ہے جس میں اس کے ٹی وی شوز اور فلموں سے متعلق معلومات، ریلیز کی تاریخ، سیزنز اور دیگر معلومات کے حوالے تازہ ترین اپ ڈیٹس دی جائینگی۔

یہ نئی ویب سائٹ جسے نیٹ فلکس نے ٹوڈم کا نام دیا ہے اس آواز کے نام پر رکھا گیا ہے جو نیٹ فلکس کے لوگو کے ساتھ سنائی دیتی ہے۔

اس آن لائن پلیٹ فارم کا بنیادی تصور صارفین کو ایک اسٹاپ شاپ فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے نیٹ فلکس کے پسندیدہ شوز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ لہذا نیٹ فلکس کی کسی بھی خبر سے متعلق معلومات کیلئے سرچ انجنز میں تلاش کرنے کے بجائے صارف ٹوڈم پر جاکر باصانی معلومات اکھٹی کرسکتے ہیں۔

مزید یہ کہ صارف اپنے نیٹ فلکس اکاؤنٹ کی مدد سے ویب سائٹ میں لاگ ان بھی کرسکتے ہیں۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ پر ابھی بھی کام جاری ہے، کیونکہ وہ مستقبل میں اس کی تعمیر کو جاری رکھنے اور صارفین کو “اسٹریمز کے پیچھے” کا خصوصی تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئی اور مزید دلچسپ خصوصیات شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نئی ویب سائٹ کو اب پوری دنیا میں قابل رسائی بنایا گیا ہے لیکن فی الحال یہ صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے۔ فی الحال اس بارے میں کوئی مزید معلومات نہیں کہ نیٹ فلکس کب مزید زبانوں میں ویب سائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔