مرسڈیز کی ٹیسلا کے ٹکر کی الیکٹرک کار متعارف

جرمن کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے بالآخر الیکٹرک گاڑیوں‌کی دنیا میں‌قدم رکھتے ہوئے کانسیپٹ گاڑی وژن ای کیو ایکس ایکس متعارف کرادی ہے.

امریکی شہر لاس ویگاس میں عالمی گاڑی کی نمائش کی تقریب میں مرسڈیز بینز کمپنی نے گاڑی کی پہلی جھلک دکھائی جہاں کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس کی نئی کانسیپٹ گاڑی سنگل چارج پر 620 میل یعنی ایک ہزار کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے.

واضح رہے کہ یہ الیکٹرک کاروں کی اوسط رینج سے تقریباً تین گنا اور ٹیسلا کے ماڈل ایس سے 200 میل زیادہ ہے۔

مرسڈیز کے مطابق رواں‌برس 2022 کے موسم بہار میں گاڑی کی ڈرائیونگ کے حقیقی ٹیسٹ کیے جائینگے اور اگر یہ دعویٰ سچ ثابت ہوا تو سنگل چارج پر سب سے زیادہ سفر کرنے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہوگی۔

گاڑی میں مرسڈیز ای کیو ایس سے 50 فیصد بڑا بیٹری پیک موجود ہے جس کا وزن 30 فیصد کم ہے۔ بیٹری پیک میگنیشم اور الونیم بریکس سے تیار کیا گیا ہے جبکہ سسپنشن کی تیاری کے لیے میٹل کی بجائے گلاس فائبر پلاسٹک کو استعمال کیا گیا اور گاڑی کی چھت پر شمسی توانائی کی پلیٹ نصب کی گئی ہیں.

جرمن کار ساز ادارے مرسڈیز کا کہنا ہے کہ وہ 2025 تک الیکٹرک کاروں کی نصف فروخت کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ 2030 تک برانڈ کی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک کی طرف لیجانے کا ارادہ ہے۔