کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں‌بندھ گئے

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل آج بروز جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

گزشتہ رات کترینہ کیف کی مایوں اور مہندی کی تقریب بھی ہوئی تھی جس میں دونوں خاندانوں کے قریب رشتے دار اور بالی وڈ کے کئی فنکار شریک ہوئے تھے۔

شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جنہیں شادی سے منسوب کیاجا رہا ہے۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑازیب تن کی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے باقاعدہ طور پر شادی کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردی ہیں۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دلوں میں اس چیز کے لئے محبت ہے جو ہمیں اس لمحے تک لے آئی جبکہ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی تمام محبتوں شکر گزار ہیں۔

دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔