کراچی میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا فٹبال اسٹیڈیم

جامعہ این ای ڈی کراچی نے گلوبل ساکر وینچر (جی ایس وی) کے ساتھ ملکر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عالمی معیار کا فٹ بال اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے جی ایس وی اور این ای ڈی یونیورسٹی نے 10 سال کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ تصوراتی اسٹیڈیم فیفا کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا اور جدید اسٹیڈیم کو ایک جرمن فرم نے ڈیزائن کیا ہے۔

دونوں ادارے 12ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے فٹبال سٹی اسٹیڈیم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے اور اس میں فیفا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولتیں مہیا ہوں گی ۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ ادارہ فٹ بال کی ترقی میں بھی سب سے آگے رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کھیلوں‌کے شعبوں میں‌بھی آگے رہنے چاہتا ہے.

چیئرمین جی ایس وی زیب خان نے کہا کہ جی ایس وی پاکستان میں کھیلوں کے انقلاب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلیگ شپ ساکر سٹی کی تعمیر سے دوسرے شہروں اور اداروں کو بھی آگے آنے کی ترغیب ملے گی۔