بھارت سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرناز کور سندھو نے عالمی حسن مقابلے میں’مس یونیورس’ کا تاج اپنے سر سجا لیا. 21 برس بعد بھارت یہ اعزاز دوبارہ حاصل کرنے میںکامیاب ہووا ہے.ہرناز کور سندھو بھارت کی جانب سے یہ ٹائٹل جیتنے والی تیسری خاتون ہیں۔
یاد رہے کہ ہرناز کور سندھو سے قبل سن 2000 میں بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ 1994 میں اداکارہ سشمیتا سین مس یونیورس قرار پائی تھیں۔
اسرائیل کے شہر ایلات میں اتوار کی شب منعقد ہونے والے 70ویں ‘مس یونیورس’ مقابلے میں دنیا بھر سے 80 حسیناؤں نے شرکت کی۔ بھارتی اداکارہ و ماڈل ہرناز نے مقابلۂ حسن کے حتمی مرحلے میں پیراگوائے کی ماڈل نادیہ فیرئیرا اور جنوبی افریقی ماڈل لالیلہ سوانے کو شکست دی۔
The new Miss Universe is…India!!!! #MISSUNIVERSE pic.twitter.com/DTiOKzTHl4
— Miss Universe (@MissUniverse) December 13, 2021
واضح رہے گزشتہ برس عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے ‘مس یونیورس’ کا مقابلہ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا اور مئی 2020 میں میکسیکو کی ماڈل آندرے میزا کو مختصر مدت کے لیے تاج پہنایا گیا تھا۔