پاکستان کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی، گورنر پنجاب چوہدری سرور کا دورہ یورپ

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دورہ یورپ کے دوران یورپی پارلیمنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور حکومت پاکستان کے موقف، افغانستان میں قیام امن کیلئے اقدامات اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر گفتگو کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ممبر یورپی پارلیمنٹ ڈیفنس اینڈ سکوارٹی فار فارن افئرم یاوئرہ نارٹ کے ساتھ ملاقات میں جی ایس پی پلس پاکستان میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پر تفصییو بات چیت کی۔

ملاقات میں پاکستانی سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال لوہسر اور ڈیوڈ مارٹن بھی شریک تھے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے یورپی پارلمنٹ کا دورہ کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ممبر پارلمنٹ و ممبر فارن افیئر کمیٹی جوردی سولے سے ملاقات کی۔ گورنرپنجاب نے باہمی گفتگو مںر جوردی سولے کو حکومت پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے حوالے سے یورپی یونین کے ارکان پارلمنٹ کواعتماد میں لے رہاہے ، پاکستان کے حوالے سے ماضی میں بھی سازشں ناکام ہوئی اب بھی دشمنوں‌کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

اس موقع پر گورنرپنجاب نے فرانس کے رکن یورپی پارلمنٹ ہروے یون سے بھی ملاقات کی۔ یورپی اراکن پارلمنٹ نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا .

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان خطہ اور دنیا مںے امن کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ،اقلیتی برادری جتنی پاکستان میں محفوظ ہیں اتنی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔