جرمنی، بوسٹر مہم تیزکرنے کیلئے 50لاکھ فائرز کی خوراکیں خریدلی

جرمنی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے بوسٹر پروگرام کو مزید تیز کرنے کیلئے Pfizer /BioNTech کورونا وائرس ویکسین کی مزید 5 ملین خوراکیں خریدی ہیں۔

یہ خوراکیں 24 جنوری سے دستیاب ہوں گی اور یہ خوراکیں ومانیہ سے خریدی گئی ہیں۔ رومانیہ نے یہ خوراکیں یورپی یونین کی ویکسین کی خریداری کی اسکیم کے ذریعے حاصل کی تھیں لیکن وہ اسے استعمال نہیں کرپارہے تھے۔

مجموعی طور پر جرمنی میں 17 جنوری سے تقریباً 32 ملین ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ اس میں Pfizer/ BioNTech کی 12 ملین اور Moderna کی 20 ملین خوراکیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا 75 ملین ویکسین 2022 میں عطیہ کرنیکا اعلان

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس سے ہر اس شخص کے لیے ایک بوسٹر شاٹ ممکن ہوسکے گا جو بوسٹر شاٹس لگوانا چاہتے ہیں۔