جرمنی میں نئی مخلوط حکومت، گرینز پارٹی کے وزراء کا اعلان

جرمنی میں اقتدار سنبھالنے والی نئی مخلوط حکومت کی جماعت گرینز پارٹی نے مرکزی بائیں بازو کی لبرل اور ماحولیات پسند جماعتوں کے درمیان اتحاد بنانے کیلئے معاہدے کی تشکیل کے بعد نئی حکومت میں اپنے وزراء کا اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی کی انتظامیہ نے متفقہ طور پر ناموں کا تعین کیا جو حکومت میں کابینہ کے عہدوں پر فائز ہوں گے۔

پارٹی نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریک چیئر اینالینا بیربوک کو وزیر خارجہ مقرر کیا جائے گا اور معیشت اور آب و ہوا کے تحفظ کے وزیر پارٹی کے دوسرے شریک چیئرمین رابرٹ ہیبیک ہوں گے۔

اس تقرری سے اینالینا بیئربوک جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہوں گی۔

این اسپیگل کو خاندان، بزرگ، خواتین اور نوجوانوں کا وزیر مقرر کیا جائے گا اور اسٹیفی لیمکے ماحولیات، فطرت کے تحفظ، جوہری تحفظ اور صارفین کے تحفظ کی وزیر کا کردار سنبھالیں گی۔ سیم اوزدمیر کو وزیر خوراک و زراعت کا عہدہ دیا جائے گا۔

رابرٹ ہیبیک نائب وزیراعظم اور کلاڈیا روتھ ثقافت اور میڈیا کی وزیر مملکت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے اتحادیوں میں معاہدہ

یاد رہے کہ گرینز پارٹی، فری ڈیموکریٹک پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان گزشتہ بدھ کو نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے معاہدہ طے پایا تھا۔

یہ خبر انگریزی میں‌پڑھیں.