جرمن چانسلر کی قوم سے کورونا کیخلاف متحد ہونیکی اپیل

جرمنی کے نئے چانسلر اولاف شولز نے اپنے نئے سال کے پہلے خطاب میں عوام سے وبائی امراض کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

نئے جرمن چانسلر نے تمام جرمنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کورونا وبا کی پانچویں لہر کو روکنے کیلئے ویکسین لگوائیں کیونکہ پانچویں لہر کی اہم وجہ اومیکرون کورونا وائرس ہے۔

اولاف شولز کی تقریر کے ایک ٹرانسکرپٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ رفتار ہے۔ ہمیں وائرس سے تیز تر ہونا ہے۔ آئیں مل کر نئے سال میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے سب کچھ کریں۔

جرمن چانسلر نے کورونا کی پانچویں لہر پر قابو پانے کیلئے لگائی گئی سخت پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ ان پابندیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ کورونا وائرس کا نیا ورژن پچھلی قسموں سے کہیں زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہ کرم ان پابندیوں کو بہت سنجیدگی سے لیں۔ یہ پابندیاں آپ کے تحفظ، آپ کے خاندانوں کے تحفظ اور ہم سب کے تحفظ کیلئے ہیں۔

جرمن چانسلر نے تمام ریاست کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے ناقدین پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے خیالات کا احترام کریں اور تشدد سے گریز کریں۔