یورپی پارلیمنٹ کے صدر کا انتقال

یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

اطالوی سابق صحافی اور بائیں بازو کے سیاستدان مسٹر ساسولی کو ان کے مدافعتی نظام میں سنگین پیچیدگی کی وجہ سے گزشتہ ماہ اٹلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے شدید علیل تھے اور انہوں نے تمام سرکاری سرگرمیاں منسوخ کر دی تھیں۔

ڈیوڈ ساسولی کے ترجمان کے مطابق ان کی موت منگل کی صبح اٹلی کے ایویانو کے اسپتال میں ہوئی۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ ساسولی صحافت چھوڑ کر 2009 میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن بنے اور جولائی 2019 میں 705 نشستوں والی یورپی پارلیمنٹ کے صدر بنے۔ وہ سینٹر لیفٹ پروگریسو الائنس آف سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹس کے رکن تھے، جو پارلیمنٹ میں دوسری سب سے بڑی جماعت ہے۔