یورپی مرکزی بینک (ECB) فرینکفرٹ میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں 20 سال قبل یورو کرنسی متعارف کرانے کی سالگرہ منا رہا ہے اور اس جشن کی مناسبت سے مرکزی بینک کی عمارت یکم جنوری کی شب سے برقی قمقموں سے سج گئی .
یورپی ترانے سے متاثر ہو کر عمارت کو روشن کیا گیا جس میں لکیروں اور دائروں پر مشتمل نیلے اور پیلے یورپی یونین کے رنگ بکھیرے گئے۔ یہ برقی قمقمیں9 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 15 یورپی زبانوں میں یورو کے بارے میں مختلف پیغامات دکھائے جائیں گے۔
یورو کرنسی کو سال 2001 میں 12 یورپی ممالک میں نوٹوں اور سکوں کی شکل میں متعارف کرایا گیاتھا اور آج یورپی یونین کے 27 ممالک میںسے 19 ممالک میں 340 ملین لوگوں کیلئے یورو سرکاری کرنسی ہے۔جبکہ بلغاریہ، کروشیا اور دیگر ممالک بھی آئندہ کچھ برسوںمیںیورپی کرنسی کا استعمال شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.
یورو بنانے کا خیال سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں یورپی انضمام کو مضبوط، رکن ممالک کے درمیان تجارت کو آسان اور طاقتور ڈالر کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے براعظم کو ایک کرنسی دینے کے طریقے کے طور پر سامنے آیا۔