یورپی یونین، 5تا11برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری

یورپی یونین میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے(یورپین میڈیسن ایجنسی) نے 5 سے 11 برس کے عمر کے بچوں کیلئے بائیواین ٹیک۔فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دیدی ہے۔

یاد رہے کہ یہ یورپی یونین میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے منظور شدہ پہلی ویکسین ہے اور یہ ویکسین رواں برس مئی سے 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچوں میں استعمال کے لیے پہلے ہی یورپی یونین میں منظور ہو چکی ہے۔

یورپین میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ بچوں کو یہ ویکسین 10 مائیکرو گرام کی دو خوراکوں میں تین ہفتوں کے علاوہ اوپری بازو میں انجکشن کے طور پر دی جانی چاہیے۔ جبکہ بالغ خوراک میں 30 مائیکروگرام ہوتے ہیں۔

کمپنیوں نے کہا ہے کہ 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے کلینیکل ٹرائل میں ان کی ویکسین کورونا وائرس کے خلاف 90عشاریہ 7 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ منظوری اس وقت ملی جب یورپ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کا سامنا کررہا ہے۔

دوسری جانب یورپی ملک آسٹریا میں حکام نے یورپین میڈیسن ایجنسی کی منظوری سے قبل ہی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پہلے ہی 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگانا شروع کردی ہے۔