10 سے 1000روپے تک کے پرانےنوٹ رکھنے والے ہوشیار!

حکومت پاکستان نے بینک دولت پاکستان کی سفارش پر پر عوام کی سہولت کی خاطر 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے. اس سے قبل پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 تھی ۔

وفاقی حکومت کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصور ہوںگے اور انہیں تبدیل نہیں کرایا جا سکے گا۔

اسٹیٹ بیک اعلامیہ میں‌کہا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022 تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کی اشاعت کے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔