پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال میں 800 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، یووینٹس کے لیے 101 اور پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔
رونالڈو نے دو سال قبل ہی اپنے 700 گول پورے کیے تھے اور صرف دو سالوں میں وہ اسے 800 تک لے جانے میں کامیاب رہے۔
Cristiano Ronaldo has now scored 800 career goals 🤯🐐 pic.twitter.com/nSigjmiw2b
— Football on BT Sport (@btsportfootball) December 2, 2021
رونالڈو نے 2002 میں اسپورٹنگ لزبن کے ساتھ اپنے کئیئیر کا آغاز کیا تھا، اور اسی سال 7 اکتوبر کو موریرنس کے خلاف 3-0 کی فتح میں اپنی ٹیم کے لیے دو گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔
رونالڈو 184 میچوں میں پرتگال کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس طرح وہ اپنی قومی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے یورپی فٹبالر بن چکے ہیں۔