بی ایم ڈبلیو رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی

جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرائی ہے جسے بی ایم ڈبلیو آئی ایکس فلو کا نام دیا گیا ہے اور اسے کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے.

اس گاڑی کو جرمن کار ساز ادارے نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس ) 2022 کے دوران پیش کیا اور دعوی کیا کہ یہ دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی گاڑی ہے.

بی ایم ڈبلیو میں رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے سے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا اور یہ سب ایپلیکیشن کے ذریعے ممکن ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کا رنگ بدلنے کیلئے کسی توانائی کی ضرورت نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں ایپلیکیشن کے بجائے رنگ بدلنے کیلئے گاڑی میں ہی بٹن دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بی ایم ڈبلیو کا جرمنی میں 6 ہزار ملازمتوں کا اعلان

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اب گاڑی چلانے والا شخص اپنے اسٹائل ، فیشن اور موسم کے حساب سے اپنی گاڑی کو رنگ دے سکے گا تاکہ اس کو گاڑی چلاتے وقت مزید خوشی ہو.

YouTube player