کورونا وبا 2022 تک ختم ہوجائیگی، بل گیٹس کی پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ملینڈا ینڈ گیٹس کے سربراہ بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا اہم ترین مرحلہ 2022 تک اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

اپنے بلاگ گیٹس نوٹس میں 2021 کے خیالات تحریر کرتے ہوئے بل گیٹس لکھا ہے کہ ایک اور پیشگوئی کرنا اس وقت ایک احمقانہ قدم ہوگا مگر میرا خیال ہے کہ کورونا وبا کا خطرناک مرحلہ 2022 میں کسی وقت ختم ہوجائے گا۔

بل گیٹس نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ کورونا کی وبا رواں برس جلد ختم ہوجائیگی مگر ڈیلٹا ، اومیکرون اور دیگر کورونا کی قسم اور لوگوں کی ویکسینیشن کی مشکلات کے باعث ایسا نہیں‌ہوسکا ہے لیکن وبا کے کسی بھی مرحلے کے مقابلے میں اب دنیا وائرس کی خطرناک اقسام سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہے.

بل گیٹس کی دیگر خبریں
بل گیٹس کی بیٹی کی مسلمان لڑکے سے شادی

بل گیٹس کا پاکستانی خاتون پولیو ورکر کیلئے ہیرو کا اعزاز

بل گیٹس نے بتایا کہ ویکسینز اور اینٹی وائرلز کی بدولت مستقبل میں کووڈ 19 کے جان لیوا ہونے کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اومیکرون قسم تشویشناک ہے مگر نئی اقسام کو شناخت کرنے، ویکسینز اور اینٹی وائرل ادویات کی تیاری کی رفتار کے باعث انہیں توقع ہے کہ 2022 میں کووڈ ایک اینڈیمک یا مقامی مرض بن کر رہ جائے گا۔