تمام پیشنگوئیاں ناکام، ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیوں کی ریکارڈ ترسیل

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے گزشتہ سہ ماہی میں گاڑیوں کی ترسیل کی ریکارڈ تعداد حاصل کی ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ 2021 کے آخری تین مہینوں یعنی چوتھی سہ ماہی میں عالمی سطح پر صارفین کو کل 3 لاکھ 8ہزار 6سو گاڑیاں فراہم کی گئیں جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں جنہوں نے چوتھی سہ ماہی میں صرف 2لاکھ 63 ہزار گاڑیوں کی ترسیل کی پیش گوئی کی تھی۔

مجموعی طور پر 2021 کے دوران ٹیسلا نے عالمی سطح پر کل 9 لاکھ 36 ہزار گاڑیاں فراہم کیں جو کہ کمپنی کے 2020 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی نے طویل مدت میں کم از کم 50 فیصد کی ترسیل میں سالانہ اضافہ برقرار رکھنے کے اپنے ارادے کا اشارہ کیا ہے اور ٹیکساس اور جرمن دارالحکومت برلن کے قریب ٹیسلا کی نئی فیکٹریاں اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے درکار اضافی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے ضروری ہوں گی۔

Tesla کی ماڈل 3 اور ماڈل Y کومپیکٹ کاریں اس کے کاروبار کی بنیاد ہیں۔ کمپنی نے آخری سہ ماہی میں تقریباً 2 لاکھ 97 ہزار اور مجموعی طور پر 9لاکھ 11 ہزار یہ کاریں فراہم کیں جبکہ زیادہ مہنگی اور بڑی ماڈل S اور X کاریں کمپنی کی کل ترسیل کا حصہ ہیں۔