پاکستانی ‘بگ باس’ ،عامر لیاقت میزبانی کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، مذہبی پروگرامز کے میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انڈین بگ باس کی طرز پر بننے والے پاکستانی بگ باس شو کی میزبانی کرنے والے ہیں.

پاکستانی بگ باس شو کا نام بول ہاؤس رکھا گیا ہے جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ براہِ راست رمضان ٹرانسمیشن سے لے کر ٹیلی فلم میں اداکاری تک اور ٹی وی میزبانی سے لے کر سیاست کے میدان تک عامر لیاقت حسین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر میدان میں منوایا ہے۔ جبکہ عامر لیاقت کا نام تنازعات کا شکار بھی رہا ہے۔

بول کی جانب سے ریلیز کیے گئے ٹیزر میں عامر لیاقت حسین کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ شو کے شرکاء کو بول ہاؤس میں 1 ماہ گزارنا ہوگا اور تمام قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی جس کا انعام 1 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار سلمان خان بھی بگ باس نامی ایک ایسے ہی شو کی میزبانی میں تاحال مصروف ہیں جس کے شرکاء کو مخصوص مدت ایک ساتھ گزارنا ہوتی ہے۔ پہلے شو جیتنے والے کو 50 لاکھ ملتے تھے، بعد ازاں یہ انعام 1 کروڑ کردیا گیا۔

YouTube player