2022 کی جدید ترین آئی ٹی کی صنعت کے 7 بہترین شعبے

سید عباد الدین چشتی

آئی ٹی کے پیشہ ور افراد کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیئے ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے نئے شعبوں میں اپنی مہارت کو بڑھانا ہوتا ہے۔ لیکن اس کے علاؤہ یہ بھی ضروری ہے کہ حاصل کی گئی صلاحیتیں انکے پیشہ کے لئے بھی کارآمد ہوں۔ اور وہ انکی پیشہ ورانہ مستقبل میں مددگار ثابت ہوں-

2022 میں آئی ٹی کے شعبہ میں انفرا اسٹرکچر کی جو جدید تریں ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئیں ہیں وہ آئی ٹی سے منسلک پیشہ ور افراد کے کیریئر کے لئے بھی بہت کار آمد ہیں۔ اس کی کچھ مثالیں آپ کے لئے اس بلاگ میں درج کی گئیں ہیں۔ جس میں مثلاً اسکرپٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور دیگر آٹومیشن سافٹ ویئر جو آئی ٹی کے شعبہ میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اولین ترجیح رکھتی ہیں۔


مندرجہ ذیل بلاگ میں آئی ٹی کے متفرق شعبے سے متعلق 7 جدید ترین انفرا اسٹرکچر کے بارے میں بہترین معلومات فراہم کی گئی ہے جو کہ پیشہ ور افراد کیلئے ایک قیمتی خزانہ کے طور پہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

۔ جدید کلائوڈ نیٹ ورکنگ – ADVANCED CLOUD NETWORKING- 1
جدید کلائوڈ نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کو انفرا اسٹرکچر سروسز (IAAS) کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور انکے استعمال کرنے کی ترتیب ہر پلیٹ فارم پر مختلف ہوتی ہے۔ جیساکہ مشہور ترین (AWS) اور MICROSOFT AZURE ایک دوسرے سے مختلف ٹیکنالوجی پر

کام کرنے کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔ جس میں ہر پلیٹ فارم کی ڈیزائننگ، ڈیپلائینگ اور مینٹیننگ کے فنگش کی معلومات ایک انفرادی پیشہ کے طور پر ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

۔ اے آئی اوپس – AI Ops – 2
آئی ٹی کے آپریشنز میں مصنوعی ذہانت کا استعمال نہایت ضروری ہوگیا ہے۔ اس قسم کے کاموں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے بہت بڑی تعداد میں موجود ڈیٹا کو مطلوبہ معیار کے تحت قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ تمام مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کے نیٹ ورک ٹریفک کا تجزیہ اور ان کی سیکیورٹی کے متعلق مہارت کی معلومات ایک بہت اچھے پیشہ کے طور پر ملازمت کا موقع ہے۔

۔ زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی ورک لوڈز – ZERO TRUST WORKLOAD – 3
جدید ملٹی نیشنل کارپوریشنوں میں ہر قسم کے استعمال ہونے والے تکنیکی آلات کی پہچان، تصدیق اور انکے استعمال میں موجود کارپوریشن کی خفیہ انفارمیشن کی اجازت اور ان سب کو بیرونی خطرات سے بچاؤ کے لئے جو ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے وہ زیرو ٹرسٹ فریم ورک کے تحت تیار کی جاتی ہے۔ لہذا زیرو ٹرسٹ ورک لوڈز کی معلومات رکھنے والے پیشہ ور افراد کی 2022 میں انتہائی ضرورت ہے۔

کنٹینرز – SOFTWARE CONTAINERS – 4
ڈیو اوپس DevOps کی دنیا میں کنٹینرز کی اہمیت کا دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ کنٹینرز ہر قسم کے سافٹ ویئر کو ایک الگ تھلگ ماحول میں آسانی کے ساتھ کام کے قابل بنا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں اسی ڈیٹا سینٹر میں چلنے والے دوسرے سافٹ ویئر آسانی اور آزادی سے ایک دوسرے کے انحصار کے بغیر کام کر سکتے ہیں۔ ڈیٹا سینٹرز کے لئے اس مہارت کے رکھنے والے پیشہ ور افراد کی 2022 میں بہت زیادہ ضرورت ہے۔

۔ پرفارمنس مینجمینٹ-5-APPLICATION PERFORMANCE MANAGEMENT (APM) –

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارپوریشن میں ڈیو آپس DevOps کے شعبہ میں ایپلیکیشن ایڈمنسٹریٹر جو کہ ایپلیکیشن پرفارمنس مینجمینٹ کے سافٹ وئیر کی بنیادی اور گہرائی میں جانے والی معلومات رکھتے ہیں ان لوگوں کی 2022 میں بیت زیادہ مانگ ہے۔ ان کے کام میں شامل ڈیو اوپس کے سافٹ ویئر کی نگرانی ،جائزہ اور نقص کی نشاندہی شامل ہوگی تا کہ بروقت اقدام کے طور پر ان سے چلنے والے DevOps کے سافٹ ویئر کا استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

۔6- صحت و حفاطت کے شعبہ میں سمارٹ بلڈنگ (IoT) کا استعمال:
Covid-19 کی وبا نے بہت زیادہ ٹیکنالوجی پروجیکٹ میں اضافہ کرا ہے اور صحت اور حفاظت کے شعبہ میں استعمال ہونے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تکنیکی مہارت اور انکے پلیٹ فارم پر چلنے والے سافٹ وئیر کی معلومات جن کو ہم آئی او ٹی پلیٹ فارم بھی کہتے ہیں بہت اہمیت رکھتی ہیں ۔ ان کی مینجمینٹ، مانیٹرنگ اور الرٹنگ سسٹمز کی ایپلیکیشن کا بروقت استعمال کی مہارت 2022 کے بہترین پیشہ میں شمار ہوتی ہیں۔

۔7- پرائیویٹ 5G :
پرائیویٹ 5G کا پروجیکٹ پوری دنیا میں پچھلے چند سالوں سے تعطل کا شکار رہا ہے لیکن 2022 میں اس پہ بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے جس میں ریڈیو ایکسز نیٹورک (RAN)، کوالٹی اور سروسز (QoS)، لین (LAN) اور وین (WAN) اسٹرکچر کی معلومات انتہائی قیمتی مواقع ملازمت کے لئے فراہم کریں گی۔