ونڈوز 10 بمقابلة Chrome OS Flex

ونڈوز 10 بمقابلہ Chrome OS Flex

صارفین کے لئے خوشخبری!
اب وہ اپنے پسندیدہ کمپیوٹرز جو سالہا سال سے استعمال کر رہے ہیں مستقبل میں بھی استعمال کر سکیں گے۔ جو ہارڈویر ونڈوز 10 کی تعطلی کے بعد ایک غیر کارآمد کمپیوٹرز میں تبدیل ہو جائینگے ان کو گوگل Chrome OS Flex نے دوبارہ سے کامیاب بنا دیا ہے اور ان کی مانگ Chrome OS Flex کی وجہ سے برقراری رہے گی۔

Google Chrome OS Flex سے آپ اپنے کمپیوٹرز کروم بک میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ گوگل کی نئی بہترین ایجادات میں شامل ہے جو کہ ونڈوز 11 کے مہنگی ہارڈویر پالیسی کے بلکل برعکس ہے۔ ونڈوز 10 سپورٹ کی مدت جوکہ 2025 میں ختم ہورہی ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کے متبادل سہولت فراہم کرے گا۔

بہت سے صارفین کے پاس جو سالہاسال سے استعمال شدہ کار آمد کمپیوٹرز اور ہارڈویر جو اپنی کار کردگی منوا چکے ہیں وہ ونڈوز 10 کی بھاری بھر کم سسٹم اور اسکی سپورٹ کی تعطلی کی وجہ سے غیر کارآمد ہونے جا رہے تھے جس کے لئے گوگل Chrome OS Flex نے بہترین اقدام کیا ہے اور ان کی قدر و قیمت میں برقراری رکھتے ہوئے کارآمد بنایا ہے۔

Chrome OS Flex ابھی صرف ایک ابتدائی رسائی اور غیر مستحکم طور پر دستیاب ہے۔ گوگل اپنی اس نئی ایجاد سے تمام لوگوں کو ایک پرانے پی سی اور کمپیوٹرزجو اس کی ونڈوز 10 کی وجہ سے منسوخ ہونے کے قریب ہیں، ان کو ضائع کرنے کے بجائے آپ اسے Chromebook میں تبدیل کر کے دوبارہ کار آمد بنا سکتے ہیں۔

Chrome OS Flex تک جلد رسائی حاصل کرنے کے طریقے۔

Chrome OS Flex آپ کے پاس پہلے سے موجود آلات جیسے پی سی اور میکس کو جدید بنانے کا ایک مفت اور پائیدار طریقہ ہے۔ اپنے PCs اور Macs پر Chrome OS Flex انسٹال کرنے سے آپ کو بے تحاشا فوائد ملتے ہیں جس میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔ یہ آپریٹنگ سسٹم محفوظ ہے، تیزی سے بوٹ کرتا ہے، وقت کے ساتھ سست نہیں ہوتا، پس منظر میں خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، اور کلاؤڈ سے اس کا نظم کیا جا سکتا ہے۔
اس آپریٹنگ سسٹم کو اپنے کمپیوٹرز میں انسٹال کرنا نہایت ہی آسان ہے۔

اپنے PC یا Mac پر Chrome OS Flex کا تجربہ کرنے کے لیے صرف ایک USB ڈرائیو کی ضرورت ہے۔ اسے سیٹ اپ ہونے میں صرف چند منٹ لگتے ہیں، اور اس آپریٹنگ سسٹم کو اسٹال کرنا نہایت ہی آسان ہے۔

Chrome OS Flex اسٹال کرنے کے 3 آسان مرحلہ

مرحلہ نمبر 1
Chrome OS Flex کو انسٹال کرنے کے لیے بوٹ ایبل کروم OS Flex USB ڈرائیو بنائیں۔

مرحلہ نمبر 2
جب آپ تیار ہوں تو اپنے آپریٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے اپنے PC یا Mac پر Chrome OS Flex انسٹال کریں۔

مرحلہ نمبر 3
Chrome OS Flex کو USB ڈرائیو یا نیٹ ورک کی تعیناتی کے ذریعے اپنی کمپنی میں مزید کمپیوٹرز پر اسٹال کریں کریں۔

ہم اپنے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹ لنک بھی فراہم کر رہے ہیں۔
https://chromeenterprise.google/os/chromeosflex/