امارات پیدل چلنے والوں کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک

ایک نئے بین الاقوامی سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات کو لوگوں کیلئے رات کو چلنے کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

گیلپ گلوبل لاء اینڈ آرڈر ‘امن وامان’ 2021 کی رپورٹ نے 95 فیصد اسکور کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کو رات کے وقت بحفاظت چہل قدمی کے حوالے سے نمبر ایک ملک قرار دیا ہے جبکہ ناروے 93 فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔

اس کے علاوہ گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے (94فی صد)، متحدہ عرب امارات (93فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد)اور فن لینڈ (92فی صد)کے ساتھ شامل ہیں۔

رپورٹ کے نتائج قانون کی حکمرانی میں اپنے تحفظ اور تحفظ کے بارے میں لوگوں کے تصورات پر مبنی تھ اور یہ سروے 2020 اور 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران وبائی مرض کے دوران کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے.

متحدہ عرب امارات خواتین کیلئے محفوظ ترین ملک

اکتوبر میں جاری ہونے والی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی رپورٹ، خواتین، امن اور سلامتی (WPS) انڈیکس 2021 میں بھی متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے۔جبکہ ‘پرسیپشن آف کمیونٹی سیفٹی’ کے زمرے میں 98 عشاریہ 5 فیصد اسکور کے ساتھ متحدہ عرب امارات سب سے اوپر رہا ہے۔