پی آئی اے کی نجف، بغداد اور دمشق کیلئے خصوصی پروازیں

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق 12 خصوصی پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

PIA special flights to najaf baghdad and damascus

کراچی سے 8پروازیں نجف، 3پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد کے لئےروانہ ہو گی۔

لاہور سے 3پروازیں ایک نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق کے لئے روانہ ہو گی۔ جبکہ اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہو گی۔

پروازوں کا آغاز 17ستمبر سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24ستمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی پروازیں چلاتی ہے۔