اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اجمیر شریف انڈیا میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 30 اگست، 2021تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

عرس کی تقریبات 3 تا 14 فروری ، 2022 اجمیر شریف ، انڈیا میں جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل کروانے والے زائرین ہی درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ زائرین کو روانگی کے 48 گھنٹے کے اندر پی سی آر ٹیسٹ (نیگیٹو) کی تازہ رپورٹ بھی فراہم کرنا ہو گی۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق زائرین کی عرس پر روانگی دونوں ملکوں میں کورونا وبا کی جاری صورتحال سے مشروط ہو گی اور حکومتِ پاکستان زائرین کی روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی شہر: بائیس خواجہ کی چوکھٹ اور دارالاولیاء

عرس کیلئے درخواستیں زیادہ موصول ہونے پر یکم اکتوبر، 2021 کو قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ہدایات درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت پرانے فارم پر کوئی درخواست قبول نہ کرے گی۔

دیگر خبریں:عاشور کے دوران موبائل فون سروس کی بندش حسب ضرورت کی جائے،وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد