چشتیہ سلسلے کی تعلیمات کیا ہیں؟

چشتیہ سلسلے کی راہ سلوک کی تعلیمات میں توبہ، عبادت، قناعت، مجاہدہ، مشاہدہ، ذکر، فکر، اصلاح، اخلاص، معرفت، شکر اور محبت پر زیادہ زور دیتے ہیں-
اولیاء کرام جو چشتیہ سلسلے میں معرفت کے اعلی مقامات پر پہنچے وہ توبہ حضرت آدم علیہ السلام کی طرح، عبادت حضرت ادریس علیہ السلام کی طرح، زہد حضرت عیسی عليہ السلام کی طرح، رضا حضرت ایوب کی طرح، قناعت حضرت یعقوب کی طرح، مجاہدہ حضرت یونس علیہ السلام کی طرح، صدق حضرت یوسف، تشکر حضرت ابراہیم اور محبت حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے صدقے سے عمل پیرا ہونے کی کوشش فرماتے تھے-
‏( سیرالقطاب ص 137-138 )

پیشکش سید نظام الدین چشتی