ہیلتھ کیئر شعبہ میں تحقیق وقت کی اہم ضرورت

ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئرمارشل (ر)جاوید احمد نے صحت عامہ کے شعبے میں اعلیٰ معیاری ریسرچ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے.

انہوں نے فضائیہ میڈیکل کالج کے زیراہتمام سالانہ ریسرچ کانفرنس کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں ہیلتھ کیئر ریسرچرز کو مختلف بیماریوں سے متعلقہ نقصانات ، احتیاطی تدابیر ، علاج معالجہ کواپنے تحقیقاتی مقالوں کے موضوع جات بنانے کی تلقین کی۔

سالانہ کانفرنس کی میزبان ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ خان نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے.

اس موقع پر ایگزیکٹو دائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عامر اکرام نے بھی ہیلتھ کیئر میں کی جانے والی حالیہ ریسرچ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا.

کانفرنس کے دوران فضائیہ میڈیکل کالج، راولپنڈی میڈیکل کالج، سی ایم ایج لاہور مسیت مختلف میڈیکل اداروں میں زیرتعلیم طلباءو طالبات کے مابین انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ فضائیہ میڈیکل کالج کے سربراہ پرنسپل میجر جنرل (ر)محمد طاہر خادم نے اختتامی کلمات میں مندوبین اور شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی معیاری تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔