جرمنی میں کرونا کی تیسری خوراک لگانے کا آغاز

غیر ملکی میڈیا اے ایف پی کے مطابق جرمنی میں بزرگوں اور بیمار شہریوں کو کوویڈ 19 وائرس کی ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے کہا کہ ایک مجوزہ دستاویز کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کے بعد شدید خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس منصوبے میں 12 سے لیکر 17 سال کی عمر تک کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ملک میں ویکسین کےزیر نگران اداروں کی ہدایات میں ہی اس منصوبے کو عمل میں لایا جائےگا۔
دیگر خبریں: دنیا کی نصف آبادی کے برابر کورونا ویکسین استعمال

جرمنی کے وزیر صحت جینز اسپان اور 16 علاقائی وزراء صحت بھی ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے پر زور دے رہے ہیں جس کے لئے جرمنی کے کیئر اور نرسنگ ہومز میں موبائل ویکسی نیشن ٹیم بھجوائی جائیں گی .جرمنی کےشہریوں نےپہلے کوئی بھی ویکسین کیوں نہ لگوائی ہو وہ موبائل ویکسی نیشن ٹیم سے فائز، بائیو این ٹیک یا ماڈرنا کی تیسری خوراک لگواسکیں گے.

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی مختلف اقسام کے خلاف بہترین لائحہ عمل ویکسین ہے، یورپی یونین